سعودی عرب میں بنگلہ دیشی کو قتل کرنے پر 5 پاکستانیوں کے سر قلم

ریاض(مشرق نیوز) سعودی عرب میں کمپنی کے گارڈ کو قتل کرنے کے الزام میں 5 مجرموں کو سزائے موت دیدی گئی،عرب میڈیا کے مطابق مجرموں نے ایک کمپنی میں ڈکیتی کی نیت سے گھس کر 2گارڈز کو رسی سے باندھا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا جن میں سے ایک ہلاک ہوگیا تھا، ہلاک ہونے والے گارڈ کا تعلق بنگلا دیش سے تھا،قتل کی ہولناک واردات پر سعودی پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کیا تھا جنھیں مکمل اور شفاف تحقیقات کے بعد مجاز عدالت نے سزائے موت سنائی تھی،بعد ازاں اس سزا کو اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا، شاہی حکم کے ذریعے سزائے موت پر عمل درآمد کی منظوری دی گئی جس پر مجرموں کی سزائے موت پر مکہ شہر میں عمل درآمد کردیا گیا۔