راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی مشکلات بڑھ گئیں،دہشتگردی کے 3مقدمات میں بھی نامزد کردیا گیا۔
راولپنڈی پولیس کی جانب سے حکام کو مراسلے میں بتایا گیا پرویز الٰہی ٹیکسلا سرکل راولپنڈی کے 3تھانوں تھانہ ٹیکسلا میں دہشتگردی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت 9مئی 2023 کے مقدمہ نمبر 940، دہشتگردی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت ہی تھانہ ٹیکسلا میں درج 11مئی 2023 کو درج مقدمہ نمبر 948 اور تھانہ صدر واہ میں دہشتگردی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت 10 مئی 2023 کو درج مقدمہ نمبر 744 میں نامزد اور پولیس کو مطلوب ہیں۔
چودھری پرویزالٰہی دہشتگردی کے 3مقدمات میں بھی نامزد
















