اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سوشل میڈیا سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے،پابندی لگائی جائے،پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرامند تنگی نے سینٹ میں قرارداد جمع کرادی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے نوجوان نسل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم مذہب ،ثقافت کےخلاف اصولوں کو فروغ دینے ،عوام میں نفرت پیدا کرنے کیلئے استعمال ہو رہاہے،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے پاک فوج کےخلاف منفی و بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کے ذریعے ملکی مفادات کےخلاف استعمال ہونے پر تشویش ہے، مفاد پرست پلیٹ فارمز مختلف معاملات پر جھوٹی خبریں پھیلا نے کیلئے استعمال اورنوجوان نسل کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سینیٹر بہرامند تنگی نے قرارداد میں مزیدکہاسینٹ تجویز کرتا ہے فیس بک، ٹک ٹاک ، انسٹا گرام ، ایکس اور یوٹیوب پر پابندی لگائے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگا کر نوجوان نسل کو منفی و تباہ کن اثرات سے بچایا جائے۔
سوشل میڈیا سے نوجوان نسل تباہ ،پابندی لگائی جائے، سینٹ میں قرارداد جمع
















