اداکارہ اسما عباس سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں پر سیخ پا

( ): سینئر اداکارہ اسما عباس سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں پر سیخ پا ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر اسما عباس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا لوگ اصل مواد سے نکل کر ذاتیات پر آجاتے ہیں، قبر کی یاد نہیں آتی تم لوگوں کو گانے گاتی ہو، تم لوگوں کو مرنا نہیں یاد۔

اسما عباس نے کہا مذہب انسان کا بہت ذاتی معاملہ ہوتا ہے، میں کیوں بتاؤں آپ کو میرا اللہ سے کیا تعلق ہے، میں کیوں بتاؤں میں نماز پڑھتی ہوں یا نہیں اور کیسے پڑھتی ہوں، میں جانوں، میرا اللہ جانے، میری قبر میں آپ نے نہیں جانا میں نے ہی جانا ہے کیونکہ میری قبر تو ہوگی چھوٹی اس میں آپ آئیں گے تو تنگ ہوجائیں گے اس لیے اپنی اپنی قبر کی بات کریں اپنی اپنی فکر کریں۔