چناب نگر:(انس نعمان)پلاسٹک کے ڈرموں میں دوددھ کی سپلائی جاری، حکام خاموش تما شائی بن گئے،شہری ملک امراض میں مبتلا ہو نے لگے۔
پلاسٹک کے ڈرموں میں دودھ کی ترسیل پر پا بندی ہے لیکن چنیوٹ شہر اور اس کے گردونواح میں گوالے دودھ کی ترسیل کیلئے کھلے عام پلاسٹک کے ڈرم استعمال کئے جا رہے ہیں۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پلاسٹک کے ڈرموں کی صفائی ممکن نہیں جبکہ پلاسٹک کی وجہ سے ڈرموں میں خطرناک جراثیم جمع ہو تے ہیں جو دودھ میں شامل ہو کر شہریوں کو کینسر اور دیگر امراض میں مبتلا کر رہے ہیں،متعلقہ حکام پلاسٹک کے ڈرم استعمال کر نے والے گو الوں کے خلاف کا روائی کر نے کی بجائے خاموش تما شائی بنے ہو ئے ہیں،شہریوں نے وزیر اعلیٰ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پلاسٹک کے ڈرم استعمال کر نے والے گوالوں اور فرائض میں غفلت برتنے والے اہل کاروں کے خلاف سخت ترین کا روائی کی جائے۔
چناب نگر:پلاسٹک کے ڈرموں میں دوددھ کی سپلائی، حکام خاموش تما شائی


















