اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نواز شریف کے وکیل نے این اے15مانسہرہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست کردی۔
ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے این اے 15مانسہرہ کیس پرسماعت کی، نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون نے کہاآر او کے جواب کی کاپی گزشتہ شام کو ملی، کیس اسی جواب پر ہے،123 پولنگ سٹیشنز کے نتائج نہیں ملے۔
الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب نے کہا آپ جو 10 بجے کی بات کر رہے، ایسے تو پورا ملک کھولنا پڑے گا،بعد ازاں وکیل بابر اعوان نے اپنے دلائل میں کہا اگر تھیلوں کی سیلیں ٹوٹی تھیں تو تحقیقات کےلئے معاملہ ٹریبونل کو بھجوایا جائے، آر او کےخلاف درج ایف آئی آر کو شہادت کے طور پر نہیں لیا جاسکتا،الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نواز شریف کے وکیل نے مانسہرہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست کردی
















