لاہور (مشرق نیوز) پنجاب میں کابینہ کی تشکیل دو مراحل میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 16 رکنی کابینہ تشکیل دی جائے گی جس پر مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کے درمیان مشاورت مکمل ہوچکی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں 7 سے 10 وزرا کو پنجاب کابینہ میں شامل کیا جائیگا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے 13، مسلم لیگ (ق) سے 2 اور آئی پی پی سے ایک وزیر کابینہ میں شامل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں بیگم ذکیہ شاہنواز، مریم اورنگزیب ، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، بلال یاسین اور مجتبیٰ شجاع الرحمان شامل ہوں گے۔ پی پی دوسرے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں شامل ہوگی۔
اسکے علاوہ خضر حسین مزاری، منشا اللہ بٹ، عاشق کرمانی، نعیم خان بھابھہ، عظمیٰ بخاری، فیصل ایوب، شیر علی گورچانی،احمد خان لغاری، راحیلہ خادم حسین اور سبطین بخاری بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں ملک آصف، اختر بوسال، یاور زمان، فدا حسین وٹو، ملک تنویر، اسلم ملک، اسد کھوکھر، فرخ جاوید اور سلمان نعیم کو پنجاب کابینہ میں شامل کیا جائیگا جب کہ (ق) لیگ کے چوہدری شافع حسین اور آئی پی پی کے غضنفر چھینہ بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔
پنجاب کی 16 رکنی ابتدائی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ ابتدائی نام سامنے آگئے
















