لاہور:( رپورٹنگ ٹیم)سابق وفاقی وزیر ورہنمان لیگ رانا ثنا نے کہاہے مریم نواز خدمت کی روایت کو آگے لیکر بڑھیں گی،تمام طبقات کا تعاون حاصل ہوگا،پاکستان کو سیاسی و معاشی استحکام کی ضرورت ہے، پنجاب میں سب سے بڑا چیلنج سیاست کو بد تہذیبی سے صاف کرنا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہاتاریخی لمحے کا حصہ ہونے پر فخر ہے، وزارت اعلیٰ خدمت کا منصب ہے، مریم نواز میرٹ پر کام کریں گی، بیورو کریسی کے تعاون نہ کرنے کی کوئی مثال نہیں، پاکستان کو سیاسی استحکام دینا سب سے بڑا چیلنج ہے، سیاسی استحکام ہی معاشی استحکام لائے گا، معاشی استحکام کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔
مریم نواز خدمت کی روایت کو آگے لیکر بڑھیں گی،رانا ثنا
















