چیچہ وطنی کے گلی محلوں میں منی پٹرول پمپس کی بھرمار

چیچہ وطنی:(سلطان مصطفائی)شہر کے گنجان آباد علاقوںمیں منی پیٹرول پمپس کا قیام کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں ۔

چیچہ وطنی شہر کے گنجان آباد علاقوں اور شاہراہوں کالج روڈ، بیگم شہناز روڈ،39 چونگی، مال منڈی روڈ، الفتح روڈ، چشتی چوک، کریسنٹ گرلز کالج روڈ، نذیر مارکیٹ سمیت دیگر مقامات پر منی پیٹرول پمپس قائم کر رکھے ہیںجو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں ۔

شہریوں کی طرف سے متعلقہ انتظامیہ سے متعدد بار منی پیٹرول پمپس کے خلاف مسئلہ اجاگرکیا گیا مگر تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہ آ سکی اور منی پیڑول پمپ دھڑلے سے موت بانٹ رہے ہیں، سماجی ، فلاحی حلقوں اور شہریوں نے ڈی سی ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔