مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین سے حمایت مانگ لی

کراچی:(بیورورپورٹ)نامزد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین سے حمایت مانگ لی۔

پی ٹی آئی کے آزاد رکن شبیر قریشی نے کہا مراد علی شاہ نے رابطہ کرکے قائد ایوان کے انتخاب کےلئے حمایت مانگی،انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیں گے۔