شازیہ مری ،نفیسہ شاہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے مستعفی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے استعفیٰ دےدیا۔

پیپلز پارٹی کی دونوں خواتین رہنماﺅں نے جنرل الیکشن جیتنے کے بعد مخصوص نشست سے استعفیٰ دیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی ،سحر کامران مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئیں۔