انتشار کے متحمل نہیں ہوسکتے،سب کو پاکستان کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: شہبازشریف

لاہور ( اپنے رپورٹر سے) ن لیگ کے صدر ، وزیر اعظم کے نامزد امیدوار شہبازشریف نے کہا ہے لک کسی صورت انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، پاکستان کیلئے سب کو مل بیٹھنا ہوگا،سابق وزیراعظم نے کہا ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ افہام و تفہیم اور باہمی اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ہے، پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب نے ملکر اسے سنوارنا ہے،ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا میری اولین ترجیح ہے، خدمت، دیانت اور محنت کی روایت کو آگے بڑھائیں گے، ملک کسی صورت انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا،شہباز شریف نے کہا پوری تندہی، محنت اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے، قائد ن لیگ نواز شریف کی قائدانہ قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے،دوسری جانب آئی پی پی اورن لیگ نے مل کر سیاسی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا،ن لیگ کے صدر شہبازشریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان نے ملاقات کی،ملاقات میں ملکی صورتحال اورسیاسی تعاون پر شہباز شریف سے تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان کے معاشی مفادات کے تحفظ کےلئے سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر کام کریں گے،دونوں قائدین نے پاکستان کے مفادات کے تحفظ کےلئے مل کرسیاسی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔