لاہور:(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتیں فارماسوٹیکل کمپنیز کو مقرر کرنے کا اختیار دینے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے عملدرآمد روکنے کا حکم دےدیا۔
جسٹس شاہد کریم نے لاہور کے شہری اسلم کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے موقف اپنایا کابینہ نے ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار ڈریپ سے لےکر فارماسوٹیکل کمپنیز کو دےدیا ، نگران کابینہ کے پاس اختیار نہیں ،فارماسوٹیکل کمپنیز من مانے نرخوں پر ادویات فروخت کر کے عوام پر بوجھ ڈالیں گی،استدعا ہے نوٹیفکیشن کالعدم ،قیمتوںمیں حالیہ اضافہ واپس لینے کا حکم دیاجائے۔
ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیتے ہوئے ادویات کی قیمتیں فارماسوٹیکل کمپنیز کو مقرر کرنے کا اختیار دینے کا نوٹیفکیشن معطل کردیااورفریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ۔
ادویات قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد معطل
















