لاہور:( کورٹ رپورٹر)استعفیٰ دینے والے جسٹس (ر)شاہد جمیل نے کہا ہے استعفیٰ دبا ﺅنہیں نظام کےخلاف بغاوت ہے ، فیصلے کرتے وقت ججز کو خوف ختم کرنا پڑے گا،کوئی غلط کام کرنے سے بہتر ہے آپ عہدہ چھوڑ دیں، چھوٹی سی تعداد نے بار، سیاسی جماعتوں، اداروں اور نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے اور وہی سسٹم کو مرضی سے چلا رہے ہیں۔
لاہور میں وکلا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر)شاہد جمیل نے کہا کچھ ججز بے یقینی کی صورتحال کا شکار ہیں،منصفی کے دوران کبھی دبا ﺅنہیں لیا ،میرا استعفیٰ ان لوگوں کےلئے مثال ہے جو خوف میں آکر فیصلے دے رہے ہیں ،اپنی عزت نفس پر سمجھوتہ نہ کرو ،اپنے استعفے کے متن میںشعر لکھنے کی وجہ یہی تھی ،شاہد جمیل نے مزید کہاملک میں غیر یقینی کی صورتحال ،کچھ ججز کے اندر بھی خوف کی صورت حال ہے،لوگوں کو ڈر ہوتاہے نوکری چلی جائے گی ،چیف صاحب ناراض نہ ہو جائیں ،خوف سے باہر آ ئیں،خوف کی وجہ سے ایک قوم نہیں بن سکے ۔
استعفیٰ دبا ﺅنہیں نظام کےخلاف بغاوت ، فیصلے کرتے وقت ججز کو خوف ختم کرنا پڑےگا، جسٹس (ر) شاہد جمیل
















