اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے پا سپورٹ کے اجراءمیں غیر معمو لی تا خیر کی شکا یات کا نوٹس لیتے ہو ئے اسلام آباد سمیت تمام ضلعی ہیڈکوا رٹرز اور بڑ ے شہروں میں پاسپورٹ کے دفا تر کے دورے کیلئے آج(بروز جمعہ) معا ئنہ ٹیمیں روانہ کر دی ہیں جو شکا یات کا جا ئزہ لینے اور ان کاقابل عمل حل تلاش کر نے کیلئے پاسپورٹ انتظا میہ کے ساتھ تفصیلی اجلا س کے علا وہ موقع پر موجود افراد سے گفتگو کر کے ان کے مسا ئل در یا فت کریں گی۔ واضح رہے کہ وفاقی محتسب آ فس میں پا سپو رٹس کے اجرا ءمیں تا خیر کے حوا لے سے عام لوگوں اور با لخصو ص اوورسیز پا کستا نیوں کی بہت زیا دہ شکایات مو صول ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے اوورسیز پا کستا نیوں کیلئے ویزے کے حصول اور نو کر یوں کے گھمبیر مسا ئل پیدا ہو رہے ہیں جبکہ بیرون ملک زیر تعلیم طلباءبھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ پا سپورٹ کے اجراءمیں غیر معمو لی تا خیر اور غفلت نا قا بل برداشت ہے۔پاسپورٹ انتظا میہ کئی ماہ سے اس مسئلے پر قا بو نہیں پا سکی جس کے با عث بیرون ملک سفر کر نے والے پا کستانی شدید مشکلا ت کا سا منا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ما ضی میں بھی ایسی مصنو عی قلت پیدا کی گئی جس میں پا سپورٹ کے عملے کو ملوث پا یا گیاجو مصنوعی قلت پیدا کر کے عوام سے پیسے بٹورتے ہیں جس پر وفاقی محتسب نے از خود نوٹس لیکر محکمے اور وزارت داخلہ کو جا مع سفا رشات بھیجی تھیں تا کہ پاسپورٹ کے حصول میں عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔ وفاقی محتسب نے قرار دیا کہ ان سفا رشات پر عملد رآمد اور غفلت و بد عنوا نی کے ذمہ داران کا تعین کر کے ان کے خلاف قرار واقعی ایکشن لیا جا نا ضروری ہے۔
پا سپورٹس کے اجراءمیں تا خیر اور غفلت نا قا بل بر داشت ہے: وفاقی محتسب
















