سپریم کورٹ کا متنازع فیصلہ مسترد، تمام مکاتب فکر نے یوم احتجاج کا اعلان کردیا

لاہور (اپنے نمائندے سے) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی دعوت پر سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے کیخلاف آل پارٹیز اجلاس ہوا ۔ تمام مکاتب فکر نے بھرپور نمائندگی کی ۔ اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اسماعیل شجاع آبادی، جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولاناامجد خان، جماعت اسلامی کے رہنما فریداحمد پراچہ، مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی، قرآن وسنت موومنٹ کے چیئر مین علامہ ابتسام الٰہی ظہیر سمیت جماعتوں کے نمائندگان، علماء، وکلاءنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر تمام مکاتب فکر کی طرف سے متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اعلامیہ میں متفقہ طورپر اعلان کیا گیا کہ ہم سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔مختلف جماعتوں کے نمائندگان نے کہا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی سپریم کورٹ کے بینچ نے جو فیصلہ دیا ہے وہ آئین پاکستان اور سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے فیصلہ کے خلاف ہے۔ آئین پاکستان اور سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے فیصلہ دیاکہ قادیانیت کو اسلام کے نام پر پیش کرنا ایک دھوکہ اور فراڈ ہے اس کی اجازت نہیں۔“ قادیانی ذریت مرزا قادیانی کو محمد رسول اللہ، حکیم نور الدین قادیانی کو حضرت ابوبکر اور مرزا محمود قادیانی کو حضرت عمر کہتے ہیں۔ علاوہ ازیں مرزا قادیانی کے خاندان کو اہل بیت اور مرزا کے افراد خانہ کوپنجتن پاک کہتے ہیں۔ مرزا کے دیکھنے والے کو صحابہ کہتے ہیں۔ ان قادیانی عقائد کو اسلام کے نام پر پیش کر کے اس دھوکہ وفراڈ کو وہ تبلیغ اور مذہبی آزادی کا نام دیتے ہیں۔ جناب چیف جسٹس کا حالیہ فیصلہ کہ: ”قادیانیوں کو مذہبی آزادی ہے اس سے وہ ایک دھوکہ، فراڈ اور کذب و دجل کو قانونی جواز دے رہے ہیں۔ جس سے ملک میں انارگی اور خانہ جنگی کی کیفیت پیدا ہو گی۔ہم اس فیصلہ کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ اسلامیان وطن اس غیر اسلامی، غیر اخلاقی، غیر قانونی فیصلہ کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ بلکہ موقع پر ایمانی غیرت سے اس کو عملاً مستر د کر دیں گے۔ چیف جسٹس از خود اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کر کے تلافی کریں ، مذہبی آزادی کے نام پر پیغمبر اسلام کی اہانت و بغاوت کی قادیانیوں کو اجازت دینا بذات خود غلط اور قابل مذمت ہے۔ یہ ایسے ہے کہ چوروں کو شخصی آزادی کے نام پر چوری کا لائسنس دے دیا جائے ہم اس فیصلہ کو کلیتا مستر د کرتے ہیں قادیانیوں کی آئینی وقانونی حیثیت سے متعلق پیدا ہونے والے شکوک و شبہات کا ازالہ کیا جائے سپریم کورٹ آف پاکستان کے دور کنی بینچ کی طرف سے ایک قادیانی مبارک احمد ثانی کیس کی سماعت کے بعد جاری کردہ فیصلہ سے پوری امت میں ایک بہت بڑے اضطراب کی کیفیت پائی جارہی ہے۔ فیصلہ میں آرٹیکل20کو بنیاد بنا کر ملک میں پائے جانے والے تسلیم شدہ مذاہب کی صف میں قادیانیوں کو ڈالنے کی کوشش کی جو کہ بالکل نا قابل برداشت ہے کہ ملک کے قانون اور آئین میں تمام مذاہب کو اپنی تبلیغ و اشاعت اور دیگر کاموں کی اجازت ہے تو قادیانی بھی یہ سب کام کر سکتے ہیں۔ جناب چیف صاحب قادیانیوں کا معاملہ عام کافر کا نہیں ہے بلکہ زندیق کا فر کا ہے اور زندیق کا فر کو سپریم کورٹ آف پاکستان پہلے ہی فل پانچ رکنی بینچ سے ملک میں پائی جانے والی اقلیتوں کی فہرست سے خارج کر چکی ہے، قادیانیوں نے آج تک اپنے آپ کو اقلیت تسلیم نہیں کیا تو ان کو اقلیت والے حقوق اور آزادی دینے کا کیا معنی اور مطلب ہے؟ لہذا آپ کا یہ اقدام کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ جناب قاضی عیسیٰ فائز صاحب اپنے اس فیصلہ سے پیدا ہونے والے شکوک و شبہات کا ازالہ کریں تاکہ آئندہ کے لئے ایسے فیصلوں کا سد باب ہو سکے۔ قادیانیت کوئی مذہب نہیں بلکہ وہ اپنے ارتدادی اعتقادات کے داعی اور اسلام سے متحارب زندیق ہیں، اگر اس معاملہ کو فوری مناسب طریقہ سے حل نہ کیا گیا تو مزید آئندہ آنے والے اس طرح کے بے جا فیصلے اسلامیان پاکستان کے ایمان کو غارت کریں گے۔ تمام مکاتب نے ایک اعلامیہ کے ذریعے اعلان کیا قادیانیوں کو ریلیف دینے کے خلاف آج جمعہ کو بھر پور یوم احتجاج منایا جائے! عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ملک بھر کے تمام مکاتب فکر کے خطباءحضرات سے اپیل کرتی ہے کہ وہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے قادیانیوں کو فائدہ پہنچانے والے فیصلے کے خلاف یوم احتجاج منائیں اور خطبات جمعہ میں اس فیصلے کی بھر پور مذمت کریں۔علماءنے ملک بھر کی تمام دینی قیادت سے اپیل کی ہے کہ آج جمعہ کو بھر پور احتجاج کر کے یوم احتجاج کو کامیاب بنایا جائے اور ہر عام و خاص پر واضح کر دیا جائے کہ عقیدہ ختم نبوت کو نظر انداز کرنے یا منکرین ختم نبوت کو فائدہ پہنچانے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔