سکیورٹی خدشات،اڈیالہ انتظامیہ کا بشریٰ کو جیل منتقل کرنے سے انکار

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ انتظامیہ نے بشریٰ کو جیل منتقل کرنے سے انکار کردیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس پر سماعت کی، بشریٰ کی جانب سے وکیل عثمان گل پیش ہوئے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے رپورٹ جمع کرائی۔

رپورٹ میں بتایا گیا سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بشریٰ کو جیل منتقل نہیں کر سکتے ہیں، جیل میں جگہ کم ہے، 250 خواتین پہلے ہی جیل میں قید ہیں،چیف کمشنر اسلام آباد نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 2ہفتوں تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہامرچوں والا کھانا دینے سے سابق خاتون اول کو گلے میں چھالے پڑ گئے، بلڈ پریشر چیک کرنے کےلئے خراب مشین دی گئی ،کسی کی جان کا معاملہ سب سے زیادہ ضروری ہے،نعیم پنجوتھا نے کہا اڈیالہ میں جگہ و سییورٹی خدشات کا بہانہ بنایا جا رہا ہے، ہائیکورٹ نے بھی میڈیکل رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کیا، بشریٰ کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔