چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے خودکو احتساب کیلئے پیش کردیا

کرک: (مشرق نیوز) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے خودکو احتساب کیلئے پیش کردیا۔

جوڈیشل کمپلیکس میں بیچلر ہاسٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہااحتساب سے کوئی بھی مبرا نہیں سب سے پہلے خود کو پیش کرتا ہوں،تقویٰ داری سب سے بڑی دولت ہے، ججز کو تقویٰ دار ہونا چاہئے، کرک بار کےلئے ڈیجیٹل لائبریری جلد قائم ہوگی، پشاور ہائیکورٹ نے 900 کے قریب پنجاب و دیگر صوبوں کے کیسز سنے ،ویڈیو لنک سے ساری کورٹس کو منسلک کرنے جارہے ہیں، وکلا کو درپیش مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے، ججز وکلا،سائلین کی خصوصی عزت کیا کریں۔

جسٹس ابراہیم خان نے کہاعدالتیںسائلین کی بدولت آباد رہتی ہیں، سیاسی معاملات کے باعث پولیس ،عدالتوں میں پید ا ہونے والی دوری ختم کریں گے، پولیس کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں، کوشش کریں گے کسی بےگناہ کو سزا نہ ملے اور کوئی گناہگار سزا سے بچ نہ سکے۔