چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ سپریم کورٹ کے جج نامزد

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اخترافغان کو سپریم کورٹ لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے جسٹس نعیم اخترافغان کوبطورسپریم کورٹ جج نامزد کردیا،23 فروری کے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس نعیم اخترافغان کی تقرری پرغورہوگا۔

،اجلاس میں لاہورہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری کافیصلہ بھی کیاجائےگا،واضح رہے عدالت عظمیٰ میں3 ججزکی نشستیں خالی ہیں اور 14 ججزفرائض سرانجام دے رہے ہیں۔