الیکشن کمیشن،سرکاری افسروں کیخلاف مہم،کارروائی کیلئے جے آئی ٹی قائم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن وسرکاری افسروں کیخلاف مہم چلانےوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے جے آئی ٹی قائم،نگراں وفاقی کابینہ نے منظوری دےدی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی 5اراکین پر مشتمل ہوگی،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سربراہ ہوں گے،آئی ایس آئی ،آئی بی ،گریڈ20کے پی ٹی اے اور نادرا افسر جے آئی ٹی کاحصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی،جعلی بیلٹ پیپرز چھاپنے و پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی ہوگی،مذموم سوشل میڈیا مہم کے ذریعے افسروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی،جے آئی ٹی ذمہ داروں کا تعین کرکے مقدمات کا اندراج کی سفارش اورمستقبل میں مذموم مہم کے سدباب کے اقدامات تجویز کرے گی،ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی منظوری دی گئی،سرکاری افسروں کےخلاف پروپیگنڈا آئین کے آرٹیکل 5کی خلاف ورزی ہے۔