اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ کے فیصلے پر اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس 5 مارچ کو طلب کرلیاگیا۔
اپنے بیان میں نمائندہ خصوصی وزیراعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی مشرق وسطی و چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی نے کہااسلامی نظریاتی کونسل سپریم کورٹ کے فیصلے کا اسلامی تعلیمات و آئین و قانون کی روشنی میں جائزہ لے گی،فیصلے کے 2پہلو وکلا سے سامنے آرہے ہیں اور وکلا کے کسی متفقہ نکتے پر پہنچنے سے قبل کوئی رائے نہیں دینا چاہتے،واضح کرتا ہوں فیصلہ وہی مانا جائے گا جو قرآن و سنت کے مطابق ہوگا،پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا سب کی ذمہ داری ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس طلب
















