کراچی:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے ہیں ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر عہدے بانٹ لیا کریں الیکشن کرانے کی کیا ضرورت ہے؟۔
عدالت عالیہ میں ملک میں انٹر نیٹ سروس بندش کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آپ انٹر نیٹ بند کردیتے ہیں، آپ نے لوگوں کو الیکشن لڑنے نہیں دیا، آپ لوگوں نے کسی کو بھی الیکشن مہم نہیں چلانے دی۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ عقیل احمد عباسی نے سماعت کرتے ہوئے کہا ابھی تک نیٹ نہیں چل رہا ، ہائی کورٹ تک میں نہیں چل رہا ہے، نیٹ کب چلاﺅ گے؟درخواست گزار کے وکیل نے بتایا الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کر دیا گیا،پی ٹی اے کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا پی ٹی اے وزارت داخلہ کے احکامات پر عمل کرتی ہے، وزارت اطلاعات اور وزارت داخلہ کے احکامات پر عمل درآمد کیا ہے،انٹیلی جنس اداروں کے رپورٹ پر انٹرنیٹ بند کیا گیا تھا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے جمہوری عمل کو چلانے کےلئے کس چیز کے سکیورٹی خدشات ہیں؟ پی ٹی اے کے وکیل نے موقف دیا کہ ہمیں جو ہدایات ملی تھیں اس پر عمل درآمد کیا گیا،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ عقیل احمد عباسی نے کہا عدالتی احکامات کو کیوں سنجیدہ نہیں لیا جاتا، جبران ناصر ایڈووکیٹ کی درخواست پر کیا جواب جمع کرایا ہے؟ کیا ہوتا ہے کیا نہیں ہوتا؟ ہم مخصوص ٹائم کا پوچھ رہے ہیں انٹر نیٹ کیوں بند کیا ایسے نہیں چلے گا، بہت ہو گیا تماشہ ،الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات بتائی جائیں۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















