لاہور: ( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ٹریبونلز کےلئے الیکشن کمیشن کو 9 ججز کی خدمات دینے سے انکار کردیا،ہائیکورٹ نے ججز کی کمی اور زیر التوا کیسز میں اضافے کے باعث 9ججز کی خدمات دینے سے صاف انکار کیا،صرف 2ججز کو ٹربیونل تعینات کرنے کےلئے نام الیکشن کمیشن کو بھجوا دئیے گئے۔
مراسلے کے مطابق دھاندلی الزامات کی تحقیقات کےلئے جسٹس سرفراز ڈوگر اور سلطان تنویر بطور ٹربیونل جج فرائض سر انجام دیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ کا ٹریبونلز کےلئے الیکشن کمیشن کو 9 ججز کی خدمات دینے سے انکار
















