لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کی جانب سے سانحہ 9مئی میں ملوث اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن میں تیزی لائی گئی ہے ، پولیس نے جلا ﺅگھیرا ﺅاور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث 13اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ہونے والوں میں عام انتخابات کے جیتنے والے امیدواروں سمیت متحرک سیاسی کارکن بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مزید243 اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے تین ٹیمیں چھاپہ مارکارروائیاں کررہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ 9مئی کے مقدمات میں 15 اشتہاری ملزمان نے عدالت سے ضمانت کروالی، دوران تفتیش13ملزمان بے قصورپائے گئے، سانحہ میں ملوث اشتہاری قراردئیے گئے ملزمان کی کل تعداد 284 ہے۔
سانحہ 9مئی میں ملوث اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاﺅن میں تیزی، متعدد گرفتار
















