اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کانام ای سی ایل میں شامل کرنے اور گرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم دےدیا۔
جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی کےخلاف تھری ایم پی او آرڈر کے معاملے پر توہین عدالت کیس پر سماعت کی،وکیل نے استدعا کی ڈی اسلام آباد نے فیملی سمیت عمرے پر جانا ہے ،حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، عدالت نے درخواست مسترد کرکے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
عدالت نے فیصلے میں حکم دیاڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن جہاں بھی ملیں گرفتار کرکے بدھ کو صبح9 بجے عدالت پیش کیا جائے، عدالت نے اسلام آباد سمیت تمام صوبوں کے آئی جیز کو بھی حکم نامہ جاری کردیا۔
ڈی سی کانام ای سی ایل میں شامل ،گرفتار کرکے پیش کیاجائے،اسلام آبادہائیکورٹ
















