اسلام آباد،لاہور (بیورورپورٹ،خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں این اے 46، 47 اور 48 سے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹی فکیشن معطل کردئیے،اسلام آباد کے حلقہ این 46، 47 اور 48 کی انتخابی عذرداری سے متعلق درخواستوں پر ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنچ کے فیصلے کےخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے احکامات جاری کیے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا، الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی این اے 47 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،انتخابات میں طارق فضل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے امیدوار تھے اور ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شاہین تھے، مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا گیا ہے وہ انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 سے امیدوار تھے اسی طرح اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 48 سے راجہ خرم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا ، ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سید محمد علی بخاری تھے دریں اثناءالیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 کے ریٹرننگ افسر سے ریکارڈ طلب کر لیا،ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی اور ممبر خیبرپختونخوا اکرام اللہ نے این اے 128 انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کی، آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کمیشن میں پیش ہوئے،سلمان اکرم راجہ نے مو¿قف اپنایا فارم 47،45 اور48 کی چھان بین کی جائے، ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا امیدواروں کی موجودگی میں فارم 47 تیار کیا جائے، ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود مجھے نہیں بلایا گیا اور فارم تیار کیا گیا،آزاد امیدوار نے کمیشن ممبران سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ اصلی فارم 45 منگوالیں تو سب سمجھ آ جائے گا،بعدازاں الیکشن کمیشن نے این اے 128 کے ریٹرننگ افسر سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی۔
(ن) لیگ کو دھچکا،اسلام آ باد سے 3ایم این ایز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل
















