PSLکیلئے پہلے سے بہتر حکمت عملی اپنائی:آئی جی پنجاب

لاہور:(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور پی ایس ایل سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

شائقین کرکٹ نے آئی جی پنجاب کو دیکھ کر پنجاب پولیس کے حق میں نعرے لگائے ، شہریوں نے آئی جی پنجاب کےساتھ سیلفیاں بنوائیں اور پی ایس ایل 2024 کے میچز کے پر امن انعقاد کےلئے پنجاب پولیس کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا پنجاب پولیس قومی و بین الاقوامی سپورٹس سرگرمیوں کے محفوظ اور پرامن انعقاد کےلئے کوشاں ہے، پی ایس ایل 2024ءمیں شامل کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کےلئے بھرپور سکیورٹی یقینی بنائی جا رہی ہے۔