فیصلے اب میدان میں ہوں گے، فضل الرحمن نے سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) جے یوآئی سربراہ فضل الرحمن نے سڑکوں پر نکلنے کااعلان کردیا۔

اپنے بیان میں فضل الرحمن نے کہااب احتجاجی سیاست ہو گی اور سڑکوں پر نکلیں گے،جن سے امیدیں ہوتی ہیں ان کو ہی لایا جاتا ہے، اب فیصلے میدان میں ہوں گے، سنجیدہ فیصلے سے صاف و شفاف انتخابات کا ماحول پیدا ہوگا، ان سے کہا میرا اور آپ کا بہت سخت اختلاف ہے،عوام کے رسپانس کو مدنظر رکھ کر ہی فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا انتخابی نتائج مسترد کرنے کے موقف پر قائم ہوں، دھاندلی ماضی اورموجودہ الیکشن میں بھی ہوئی، افسوس دوسرا الیکشن متنازع ہو گیا، کچھ لوگ بند کمروں میں نتائج طے کر لیتے ہیں۔