پی ٹی آئی کادھاندلی کیخلاف احتجاج،سلمان اکرم راجہ سمیت متعدد گرفتار ورہا

اسلام آباد، لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ:(بیورورپورٹ،خبر نگار،کرائم رپورٹر)عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کاشہر شہر احتجاج،ریلیاں،پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر انتخابی نتائج کیخلاف پی ٹی آئی کارکن سڑکو ں پر نکل آئے،ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کیے،خواتین،بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی،مظاہرین پارٹی پرچم لہر ا کر دھاندلی کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

پولیس نے کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ اور خواتین سمیت درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیا بعدازاں چند گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد سب کو رہا کردیا،سلمان اکرم راجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عام انتخابات میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے،فارم45موجود ہیں،فتح کو ہار میں بدلا گیا،عوام کےساتھ ہوں ،حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔