اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے قانونی طور پر جب مناسب اور ضروری ہوگا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیاجائےگا،نگران حکومت کا فارم 45یا 47سے کوئی لینا دینا نہیں، آئین کے مطابق اکثریت ملنے پر آزاد امیدوار بھی وزیر اعظم بن سکتاہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہاآرٹیکل 91کے تحت صدر مملکت الیکشن کے بعد 21روز کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلا سکتے ہیں،انتخابات پر شکایات کیلئے قانونی فورمز موجود ہیں،انصاف ہونا چاہیے،کسی امیدوار کو کوئی شکایت ہے تو قانونی فورمز سے ہی رجوع کرنا چاہئے۔
وزیر اطلاعات نے کہا بلوچستان حکومت ملکی قوانین کے تحت مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، مجھے یقین ہے کہ لوگوں کی مشکلات دور ہوں گی،قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کےلئے سمری پر میرے دستخط ہوں گے۔
اکثریت ملنے پر آزاد امیدوار بھی وزیر اعظم بن سکتاہے:مرتضیٰ سولنگی
















