افغانیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے پر پاسپورٹ و نادرا کے 7 افسر گرفتار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایف آئی اے نے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں پاسپورٹ اینڈ امیگریشن و نادرا کے 7 افسروں کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور نادرا افسروں سمیت ایجنٹوں کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات پر افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ و شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث 3 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 4 ایجنٹس اور 5 افغان شہریوں کو گرفتار کیا۔

ایف آئی اے نے کہاکارروائی کے دوران مجموعی طور پر 16 ملزموں کو پکڑا،ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ ، نادرا افسروں و ایجنٹس پر مشتمل بین الاقوامی ریکیٹ کا پتہ لگا،کارروائی نادرا کی شکایت پر عمل میں لائی گئی،ملزموں سے تفتیش کی روشنی میں مزید ایجنٹس، پاسپورٹ افسروں اور نادرا اہلکاروں کی گرفتاری کا امکان ہے۔