پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کی پارٹی میں شمولیت پر جماعت اسلامی میں پھو ٹ پڑ گئی،خیبرپختونخوا کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم خان نے مرکز اسلامی پشاور سے جاری بیان میں کہا جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کےساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوا،پی ٹی آئی کو جماعت اسلامی کا نام استعمال کرنے کا اخلاقاً کوئی جواز نہیں بنتا ۔
جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے رہنما عنایت خان نے کہا پی ٹی آئی کی خواہش ہے حمایت یافتہ آزاد کامیاب امیدوار جماعت اسلامی میں شامل ہوںتاہم پی ٹی آئی نے اب تک جماعت اسلامی کے ساتھ محض ٹیلیفونک رابطے کیے ،عنایت خان نے کہا حکومتیں ٹیلیفونک گفتگو سے تو نہیں بنتیں، بیٹھ کر ہی کوئی فیصلہ کیا جا سکتا ہے، جماعت اسلامی اخلاقی ساکھ برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی سے غیرمشروط بات کرے گی۔
پی ٹی آئی کی پارٹی میں شمولیت پر جماعت اسلامی میں پھو ٹ
















