مردان ،سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی :(بیورورپورٹ) مردان میں آپریشن، سکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاگیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگردمارے گئے،ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا ، دہشتگرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہامقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور سکیورٹی فورسز کےساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا۔