صدر نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 29فروری تک طلب کرنے کے پابند

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر مملکت عارف علوی آئین کے تحت نئی قومی اسمبلی کا اجلاس 29فروری تک طلب کرنے کے پابند ہیں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نومنتخب عوامی نمائندوں کے استقبال کےلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینئر عہدیدار نے کہا صدر نے اجلاس نہ بلایا تو سیکرٹریٹ خود طلب کرنے کا اعلان کر سکتا ہے۔