مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد کیلئے پیپلز پارٹی نے بلاول کیلئے وزارت عظمیٰ مانگ لی

لاہور (مشرق نیوز) مسلم لیگ (ن) کیساتھ ملکر اتحادی حکومت بنانے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کیلئے وزارت عظمیٰ کا مطالبہ کر دیا۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے سابق وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے جمعہ کی رات کو ملاقات کی اور مستقبل میں اتحادی حکومت بنانے پر گفتگو کی۔

ہفتہ کو پارٹی ذرائع نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں سے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا۔ اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہفتہ کو ایک اجلاس بھی منعقد کیا جس کی صدارت شہباز شریف نے کی تھی۔ اجلاس میں سینیٹر اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، ملک محمد احمد خان، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، عطااللہ تارڑ، خواجہ عمران نذیر اور دیگر نے شرکت کی۔