چاند نظر نہیں آیا۔۔۔۔۔ یکم شعبان پیر کو ہوگی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان پیر کوہوگی،رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میںملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

کمیٹی نے اعلان کیا ہے یکم شعبان المعظم 1445 ہجری 12 فروری پیرکو ہوگی، وزارت مذہبی امور نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔