کراچی (مشرق نیوز) شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والی معروف جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید نے اپنی بیٹی کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر مداحوں کیساتھ شیئر کردی۔رپورٹ کےمطابق3 جنوری کو عروہ حسین اور فرحان سعید کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا اعلان اس جوڑی نے 5 جنوری کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کیا تھا۔عروہ حسین اور فرحان سعید نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ خوشی، نعمت اور ہماری زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ اس دنیا میں آگیا ہے جس کا نام ہم نے جہاں آرا سعید رکھا ہے، یہ ہماری آنکھوں کا تارا ہے جسے ہم پیار سے آرا کہہ کر پکاریں گے۔عروہ اور فرحان سعید کی بیٹی کو دنیا میں آئے ایک ماہ ہوگیا ہے اور اس خوشی میں انہوں نے کیک کاٹا اور اپنی فیملی کے ساتھ جشن منایا۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی فیملی فوٹوز پوسٹ کیں جن میں ان کی ننھی پری جہاں آرا سعید کو بھی دیکھا جاسکتا ہے تاہم تصاویر میں عروہ اور فرحان نے بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا۔اس خوشی کے موقع پر عروہ اور فرحان سعید نے کیک بھی کاٹا جس پر لکھا تھا کہ آرا کو ایک ماہ کی سالگرہ مبارک ہو،عروہ حسین نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ آرا کی ایک ماہ کی سالگرہ کی تقریب کے ساتھ ہمارا امریکا کا سفر اختتام پذیر ہوا۔اداکارہ نے پاکستان واپس آنے کا اعلان کرتے ہوئے اچھا سسرال ملنے پر اللہ تعالی کا شکر بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے دسمبر 2016 میں شادی کی تھی۔
عروہ حسین اور فرحان سعید کی بیٹی کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پرشیئر



















