اسلام آبا:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے نمائندوں کا انتخاب عوام کا حق ہے، عوام کےساتھ کھڑے ہیں، الیکشن میں فیصلہ عوام کریں گے، تمام تر خدشات ،افواہوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے الیکشن ہورہے ہیں،مسائل درپیش ہونے کے باوجود حوصلہ مضبوط رہا، دہشتگردی کےخلاف طویل جنگ لڑی ، کوئی بھی جمہوری عمل سے نہیں ہٹا سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام الیکشن 2024 کی کوریج کےلئے میڈیا کوآرڈی نیشن اینڈ فیسلی ٹیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہاحتمی و سرکاری نتائج الیکشن کمیشن جاری کرے گا،متعلقہ ادارے مصدقہ خبریں عوام تک پہنچائیں گے،2008 اور 2013 میں سکیورٹی صورتحال زیادہ خراب تھی، دہشتگردی کے چند واقعات کسی طور بھی سکیورٹی فورسز ،عوام کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے،میڈیا کوآرڈینیشن اینڈ فیسلی ٹیشن سینٹر میں بہترین انتظامات کئے گئے ،صحافیوں کی ضروریات کا خیال رکھا جائے گا۔
نمائندے منتخب کرنا عوام کاحق،کوئی جمہوری عمل سے نہیں ہٹا سکتا، مرتضیٰ
















