”اللہ تعالیٰ پاکستان کا حامی و ناصر ہو“گلوکار ابرار الحق الیکشن سے دستبردار

لاہور:(خبر نگار)گلوکار ابرار الحق نے عام انتخابات میں بطور امیدوار حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے بیان میں ابرار الحق نے کہا الیکشن نہیں لڑ رہا ، اپنے کاغذات بروقت واپس نہیں لے سکا،میرے لیے زیادہ ضروری تھا میں سنگل ووٹ کی اہمیت کا پیغام آپ تک پہنچا سکوں، اللہ تعالیٰ پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔