عام انتخابات میں ایک دن باقی، پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی ترسیل شروع

لاہور (مشرق نیوز) ملک بھر میں عام انتخابات میں محض ایک دن باقی ہے جس کیلئے پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی۔ کل ہونے والے انتخابات کیلئے انتخابی سامان پریذائڈنگ افسران اور پولنگ عملے کے سپرد کیا جا رہا ہے۔

ڈی آر او اسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں پولنگ میٹریل متعلقہ حلقے کو دیا جا رہا ہے، پریذائیڈنگ افسران کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی ہدایات کی گئی ہیں۔ کراچی میں ضلع شرقی میں پولنگ سامان کی ترسیل ایکسپو سینٹر سے ہو گی، ایکسپو سینٹر کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔