”بلا واپسی“پی ٹی آئی نے نظرثانی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)”بلا واپسی“پی ٹی آئی نے نظرثانی درخواست دائر کر دی،سینئر وکلا حامد خان اور بیرسٹر علی ظفر نے درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت ہائیکورٹ میں شکایت کنندگان کو فریق بنایا ۔

موقف اختیار کیا گیا انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق کرائے گئے، الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی انتخابات کا جائزہ لینے کا اختیار نہیں رکھتا۔

درخواست میں مزید کہا گیا سپریم کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینا ووٹرز کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، سیاسی جماعت بنانے اور انتخابات میں حصہ لینے کا حق آئین میں ہے،الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان واپس لے کر اختیارات سے تجاوز کیا،سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بحال کرے۔