مرکزی جمعیت اہلحدیث سرگودھا ن لیگی امیدواروں کو کامیاب کرائیگی،مولانا یونس آزاد

سرگودھا (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ورکز کنونشن میں مقررین نے کہا آٹھ فروری کا سورج ملک بھر میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید لےکر طلوع ہوگا اور سرگودھا جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال و ائیر پورٹ کے قیام کے منصوبے اور بنیادی مسائل کے حل کے لئے میگا پیکیج لائیں گے۔

مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ورکرز کنونشن میں جمعیت اہلحدیث پنجاب کے ناظم مرکزیہ مولانا حافظ یونس آزاد ،سر پرست و چئیر مین سیاسی امور سید مولانا سبطین شاہ نے اعلان کیا کہ مرکزی امیر علامہ سنیٹر ساجد میر کے حکم پر مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت کر رہے ہیں اور 8 فروری کو انہیں بھرپور طریقہ سے کامیاب کرائیں گے۔

علما نے سرگودھا میں ائیر پورٹ اور جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہسپتال کے قیام ،رنگ روڈکے قیام ،پینے کے پانی اور عوام کے بنیادی مسائل کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا تو مسلم لیگ ن کے امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی نے تمام مسائل کے حل اور بڑے منصوبہ کی تکیمل کا یقین دلاتے ہوئے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے بھر تعاون سے کامیاب ہو کر اپنے حلقہ انتخاب کی محرومیوں اور پسماندگی کو نہ صرف دور کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے روزگار کے لیے بہتر مواقع فراہم کرائیں گے۔

اس موقع پر ڈاکٹر لیاقت علی خان امیدوار این اے 84 نے کہا کہ سرگودھا میں ائیر پورٹ اور جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہسپتال ،رنگ روڈکے قیام ،پینے کے پانی اور عوام کے بنیادی مسائل کے فوری حل کی ہر ممکن کوششں کرونگا،،میاں اکرام امیدوار حلقہ پی پی 74، یونس آزاد، عبدالرزاق ڈھلوں،سید سبطین نقوی، حمزہ دستگیر، امیر افضل اعوان، میاں طاہر ، سمیع شاہد، راجہ یعقوب جنجوعہ، میاں عبدالغفار آزاد، مظہر الاسلام ، کاشف علی ضلعی صدر یوتھ ونگ،چوہدری شاہداقبال، ندیم سابق وائس چیئرمین ، ارشد گجر سابق کونسلر ، محمد اسماعیل چیئرمین سلانوالی، عبدالواحد فارورقی چیئرمین ساہیوال، شیخ عبدالواجد چیئرمین بھیرہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔