ڈی آئی خان،اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور (بیورورپورٹ،خبر نگار )ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کاتھانے پر حملہ،10اہلکار شہید،6زخمی ہوگئے۔
عمارت پر تعینات پولیس اہلکاروں کو دہشتگردوں نے رات گئے سنائپر سے نشانہ بنایااورتھانے میں گھس کر دستی بموں کا استعمال کیا،فائرنگ بھی گئی،ایس ایچ او محفوظ رہے،پولیس نے دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا۔
دریں اثنا پاک فوج نے تھانہ چودھوان کی سکیورٹی سنبھالی اور کلیئرنس آپریشن مکمل کیا۔
ادھر ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری اور آئی جی ودیگر نے بھی شرکت کی۔
دوسری جانب صدر،وزیراعظم،وزرائے اعلیٰ ودیگر سیاسی رہنماﺅں نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہادہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاںعزم کمزور نہیں کرسکتیں،دہشتگرد دھرتی کا بوجھ ہیں، اتحاد کی قوت سے ناسور کا خاتمہ کرینگے،شہید اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،دہشتگردوں کے خاتمے کا علاج نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہے، دہشتگردی کی نرسریوں کو تباہ کرنے سے امن ہوگا۔
ڈی آئی خان،دہشتگردوں کاتھانے پر حملہ،10اہلکار شہید،6زخمی
















