تلہ گنگ: ( مشرق نیوز)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے پیپلز پارٹی غریب کے دل کی آواز کو سمجھتی،انکا حکومت چلانے کا انداز ہی غلط ہے، عوام کےساتھ ماضی میں کی گئی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔
تلہ گنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا غریبوں کی مدد کیلئے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ شروع کیا، پروگرام کا کسی نے نہیں کہا لیکن غریبوں کی حالت کا علم ہے،مجھے اپنے بیٹے بلاول پر فخر ہے،پی پی حکومت میں اتنی غربت نہیں تھی ،کم وقت کے نوٹس پر جلسے میں شرکت پر آپ کیلئے آئی لو یو ، مجھے بخوبی اندازہ ہے تلہ گنگ میری طرف دیکھ رہا ہے۔
سابق صدر نے کہاپیپلزپارٹی غریبوں کے دل کی آواز کو محسوس کرتی ہے،انکا حکومت چلانے کا انداز ہی غلط ہے،عوام کےساتھ ہونےوالی زیادتیوں کاازالہ کریں گے،ضلع بچانے کےساتھ سوئی گیس ،پینے کا صاف پانی مہیا کرنا ہے،اپنے دور میں تنخواہیں 100فیصد بڑھائیںاب جتنی مرضی تنخواہیں بڑھا دیں گزارہ مشکل ہورہاہے،ضلع تلہ گنگ کی پسماندگی دور کرنے کیلئے مسائل کو سمجھنے والے مقامی انتظامی افسروں کی تعیناتی کرائیں گے۔
آصف زرداری نے کہامجھے معلوم غربت کا کیا عالم ہے، آپ کو خوشحال بنانے کےلئے کام ،پاکستان میں کمانے کے مواقع دیں گے،میرے دور اقتدار کے مقابلے میں غربت دوگنی ہوگئی، اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں یہ اسی طرح حکومت چلاتے ہیں، آپ کی فصل کو اہمیت نہیں دیتے اگر میں فصلوں کا پیسہ دوں گا تو آپ خوشحال ہوں گے۔
سابق صدر نے کہاخوشحالی آتی ہی اسی وقت ہے جب آس پاس امیر اور بہتر ہوں یہ نہیں صرف دبئی چلو اور وہاں سے کما کر آﺅ بلکہ پاکستان میں کما ﺅ،آپ سے دوبارہ ملوں گااور ماضی میں کی گئی تمام زیادتیاں ختم کریں گے، مجھے معلوم ہے پانی ،انفرا اسٹرکچر کی ضرورت ہے،تمام مسائل حل کریں گے۔
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر
خواتین ڈاکٹرز ملک کے نظام صحت کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
پاکستان میں شعبہ ماہی گیری کی ترقی و سمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ
پاک، بھارت میچز میں کھلاڑیوں کا نامناسب رویہ، ہربھجن سنگھ کا آئی سی سی اور بورڈز سے مداخلت کا مطالبہ
بھارتی اداکارہ شردھا کپور 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر ڈانس کرنے سے زخمی
بلاول کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ، رہائشگاہ کے پولیس محاصرے پر اظہار یکجہتی
چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: صدر شی جن پنگ
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماوں کو قتل کرنے پر غور
وزیراعظم شہباز شریف کی این سی سی آئی اے کی تنظیم نو کا عمل تیز کرنیکی ہدایت


















