پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا‘ وزیراعظم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے ہر سال کی طرح کشمیری بہن بھائیوں کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کے اظہار کیلئے یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔

وزیراعظم نے کہامقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،پاکستان کا ہمیشہ سے یہی موقف ہے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہی ممکن ہے،پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔