الیکشن جینوئن ہونے چاہئیں،اظہار رائے کی آزادی دبانے کے سبب نصف ملک گنوا دیا،جسٹس اطہر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس اطہر من اللہ نے کہاہے 8 فروری کے بعد ہی کچھ کہا جا سکے گا انتخابات کیسے ہوئے۔

لندن میں فیوچر آف پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے کہاالیکشن برائے الیکشن نہیں بلکہ الیکشن جینوئن ہونے چاہئیں،اظہار رائے کی آزادی دبانے کے سبب نصف ملک گنوا دیا، معاشرے میں اظہار رائے کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔

جج سپریم کورٹ نے جبری گمشدگی پر کہابطور قوم سوچنا ہوگا مسئلہ بلوچستان یا کے پی میں ہو تو مسئلہ نہیں لیکن پنجاب میں ہو تو مسئلہ بن جاتا ہے،ملک میں متعدد بار آئین پامال کیا گیا مگر آئین کی پامالی پر کسی کا احتساب نہیں ہوا، عدلیہ نے جو کیا دفاع نہیں کریں گے لیکن امید ہے نوجوان مثبت تبدیلی لائیں گے، عدالت کا امتحان ہے عوام کا اعتماد بحال رہے، فیصلوں پر عملدرآمد ہو۔