کینیڈین انٹیلی جنس نے بھارت کو بڑا غیر ملکی خطرہ قرار دےدیا

اوٹاوا:(مشرق نیوز) کینیڈین انٹیلی جنس نے بھارت کو بڑا غیر ملکی خطرہ قرار دےدیا،رپورٹ میں خبردار کیا گیا بھارت آئندہ انتخابات میں مداخلت کرسکتا ہے، غیر ملکی مداخلت سے کینیڈا کی جمہوریت کمزور ہوگی، بھارت بڑا غیرملکی خطرہ ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا غیرملکی مداخلت و سرگرمیاں کینیڈا کے جمہوری تانے بانے کو کمزور،ملٹی کلچر معاشرے کو شدید نقصان پہنچے گا،عوام کے حقوق بھی متاثر ہوں گے،کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے رپورٹ پر مزید تحقیقات کا حکم دےدیا، رپورٹ میں چین کو بھی ممکنہ خطرہ قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہرکیا گیا چین بھی کینیڈا کے انتخابات میں مداخلت کی کوشش کرسکتا ہے۔