روٹی4،پٹرول65روپے لٹر والا دور واپس لائینگے،نوازشریف

فیصل آباد:(سیدصداقت علی شاہ)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے کہاہے بلین ٹری ،50لاکھ گھر ،ایک کروڑ نوکریوں کا دعویٰ کرنےوالے نہیں ،سچ وکھری بات کرتے ہیں ،مخالفین کے دھرنوں کے وقت دہشتگردی ختم کررہے تھے،سچی وکھری بات کرتے،ہر وعدہ پورا کرینگے،روٹی4،پٹرول65روپے لٹر والا دور واپس لائیں گے،ن لیگ کی حکومت ختم نہ کی جاتی تو کوئی بےروزگارنہ ہوتا۔

فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا میرے پاس آپ لوگوں کے جذبات و خلوص کیلئے شکریہ کے الفاظ نہیں، بس یہی کہوں گا زندہ باد فیصل آباد، شہباز شریف نے آپ کو میٹرو بس پر ٹرخا دیا ،اورنج لائن بھی ہونی چاہیے، سارا مجمع فیصل آباد میں اورنج لائن دیکھنا چاہتا ہے،جنہوںنے ایک کروڑ نوکریوں کا نعرہ لگایا ان کے دور میں کسی کو نوکری نہیں ملی، کہتے تھے ایک کروڑ نوکریاں دیں گے، کسی کو نوکری ملی؟۔

قائد ن لیگ نے پارٹی صدر شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا 5سال بعد کوئی بیروزگار نظر نہیں آنا چاہیے،فیصل آباد کے دائیں و بائیں جانب موٹر وے ہیں، آپ کو کتنی موٹر ویز چاہئیں، آپ نہیں بھی بتا ﺅگے تب بھی میں نے موٹر ویز بنانی ہیں،وہ لوگ نہیں جو کہیں 50 لاکھ گھر بنائیں گے، کسی کو گھر ملا؟ سچی کھری بات کرتے اور جوکہتے وہ کرتے ہیں،روٹی4،پٹرول65روپے لٹر والا دور واپس لائیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہامیرے دور میںسونا 50ہزار روپے تولہ اور غریب کو بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنے کی فکر نہیں تھی، مبارک ہو 8فروری کو آپ جیتیں گے، یوتھ ن لیگ کےساتھ ہے اورممی ڈیڈی والی نہیں، آئی لو یو فیصل آباد والو! میرے پاس الفاظ نہیں میں کس طرح آپ کا شکریہ ادا کروں۔

صدر ن لیگ شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاٹھاٹھے مارتا سمندر گواہی دے رہا ہے عوام کی محبت نواز شریف کےساتھ ہے، نواز شریف نے فیصل آباد کو ہمیشہ اپنا شہر سمجھا اور ترقیاتی منصوبے لےکر آئے، سڑکیں اب بھی قائم ہیں ،ایکسپریس وے بناکر دی، نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگااگر موقع ملا تو نواز شریف آپ کو فیصل آباد میں میٹرو بناکر دیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہافیصل آباد کی ساری سیٹیں جیتنی ہے،ہیر پھیر نہیں ،8فروری کوشیر پر مہر لگانی ہے،نوجوان پاکستان کی طاقت و سرمایہ ہیں، دوبارہ لیپ ٹاپ ملیں گے، فیصل آباد کی تمام سیٹیں جیت گئے تو آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے،8فروری کو شیر پر مہر لگاﺅگے تو نوجوانوں کیلئے جدید تعلیم کا انتظام کریں گے۔

ن لیگ کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہان لیگ گالم گلوچ و الزامات کی سیاست نہیں کرتی بلکہ خدمت ،کارکردگی پر یقین رکھتی ہے،کیا خدمت میں (ن) لیگ کی ٹکر کا کوئی ہے؟ ،آدھی ادھوری حکومتوں کے باوجود نواز شریف کے بیان میں کوئی ایک لائن ایسی نہیں ملتی جس سے قومی سلامتی کو داﺅ پر لگایا ہو،کسی کو غدار نہیں کہنا چاہتی ، حکیم رانا ثنا نے بانی پی ٹی آئی کا ایسا علاج کیا بیمار نظر آتا ہے نہ بیماری۔

مریم نواز نے کہاجتنا جذبہ فیصل آباد میں دیکھا، کہیں نہیں دیکھا، فیصل آباد کے شیروں، شیرنیوں کو سلام پیش کرتی ہوں، فیصل آباد ترقی کرتا ہے تو ملک ترقی کرتا ہے، صنعتیں چلتی ہیں تو مزدور کا روزگار چلتا ہے،نواز شریف کو ہرانے کےلئے کئی آئے، کئی چلے گئے، نواز شریف یہی کھڑا ہے۔