شکارپور(مشرق نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے مسائل کاحل صرف پیپلز پارٹی ہے،ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کےلئے پلان تیار کرلیا،تخت لاہور کا بوجھ عوام بے روزگاری اور غربت کی صورت میں اٹھا رہے ہیں۔
شکارپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا پی پی کے مخالف آپ کو نفرت کی سیاست ،مذہب، لسانیت اور قومیت کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں مگر میں 8فروری کو منتخب ہوکر تقسیم و نفرت کی سیاست کا خاتمہ کروں گا،سازش کی سیاست کو نہیں مانتے، کہتے ہیں پاکستان کھپے،نوازشریف نہ کھپے، لوگ جانتے ہیں مسائل کو صرف پی پی ہی حل کرسکتی ہے، وزیراعظم بن کر غربت، مہنگائی ،بےروزگاری کا خاتمہ کروں گا، میری اپیل ہے شکار پور سے مجھے 100فیصد سیٹیں ملنی چاہئیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاتاریخی معاشی بحران سے گزر رہے ہیں ،تدارک کےلئے معاشی پلان تیار کرلیا ،حکومت ملی تو بینظیر بھٹو کا نامکمل مشن مکمل ،نوجوانوں کےلئے روزگار کا انتظام کریں گے،آپ کےساتھ مل کر مسائل کا حل نکالوں گا، صرف پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے،تقسیم و نفرت کی سیاست کرنےوالوں کوتیر پرمہرلگاکر جواب دیں،جلسے کے آخر میں آصفہ بھٹو نے وزیراعظم بلاول کے نعرے لگوائے اور کہا اگر معاشی بحران کا خاتمہ کرنا ہے تو بلاول کو وزیراعظم بنانا ہوگا۔
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
















