پی پی 266 کے امیدوار چودھری اسرار گوندل انتقال کر گئے،الیکشن ملتوی

صادق آباد: (بیورورپورٹ)پی پی 266 کے امیدوار چودھری اسرار گوندل انتقال کر گئے،دل کا دورہ پڑنے پر شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے،ڈاکٹرز نے وفات کی تصدیق کر دی۔

تحریک نوجوانان کے امیدوار چودھری اسرار گوندل کی طبیعت مہم کے دوران ناساز ہوئی تھی،دوسری جانب امیدوار کے انتقال پرپی پی 266 میںالیکشن ملتوی کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔